دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں جتنے پاکستان میں ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

8  مئی‬‮  2024

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کا کہنا ہے کہ  دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں۔

اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ  پاکستان کو تعلیم کے بحران کا سامنا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں،غربت سے نمٹنے میں تعلیم کی اہمیت بنیادی ہے۔

اس کے علاوہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے  اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ، قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چیلنجوں پر قابو پاکر ایٹمی قوت بنا ، اگر ہم یکسو ہو کر چلیں تو پاکستان ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved