عوام اور ملک کا سوچیں، دونوں اطراف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عارف علوی

8  مئی‬‮  2024

 سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہے، دونوں طرف کےلوگوں کو درگزر کرنا پڑےگا، عوام اور  ملک کا سوچیں۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری  اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  میں اپنےدوستوں سے ملنے آیاتھا، ان کا حال احوال پوچھا اور  پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ 8  فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھربھی عوام نےساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا، چاہتاہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں طرف کےلوگوں کو درگزر کرنا پڑےگا، عوام اور  ملک کا سوچیں، میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں وہ توپہلے ہی جیل میں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved