خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک

8  مئی‬‮  2024

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved