آسٹریلیا کے خلاف کوچنگ کے فرائض کون سر انجام دے گا، کرکٹ بورڈ کا اعلان

8  فروری‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کوچنگ کے فرائض سر انجام دینے کیلئے کوچ کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کی خبر کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ثقلین مشتاق کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق ثقلین مشتاق کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردشت کر رہی تھیں کہ انہوں نے گرین شرٹس کی کوچنگ سے معذرت کر لی ہے۔

لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز تک مزید ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستند ذرائع کے مطابق کئی ہفتے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کے لئے اشتہار دے دیا گیا تھا ، مگر پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا کی پی ایس ایل میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ہیڈ کوچ کا نام شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انٹرویو ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved