پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ، آج سے لاہور میں شروع ہوگا، کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟

10  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ  میچز کھیلے۔ ملتان سلطانز اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved