شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا، وجہ کیا بنی؟

13  فروری‬‮  2022

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

پی ایس ایل سیون میں کوئٹی گلیڈی ایٹرز نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کی وجہ بیان کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل سیون کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا تھا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے شدید کمر درد کا شکار ہوں، جس کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اسی انجری کے ساتھ 15 سال سے کھیل رہا ہوں، لیکن اب یہ بہت بڑھ گئی ہے، اور جسم کے باقی حصوں میں بھی درد شروع ہو گیا ہے، اور میری برداشت جواب دے گئی ہے۔شاہد آفریدی نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےمجھے ہر معاملے میں سپورٹ کیا، ان سے معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے ریکور کرنے میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے، آگے کشمیر پریمیئر لیگ سمیت دیگر لیگز بھی آ رہی ہیں، میں انشاءاللہ دوبارہ اپنے فینز کے سامنے آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے فینز فیملی کی طرح ہیں، ان کا بہت شکریہ جو مجھے ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved