شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سے دستبرداری کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آگئے، آفریدی کو مشورہ

13  فروری‬‮  2022

سابق کرکٹر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سے دستبرداری کے بعد ان کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

آج پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ کسی اچھے نوٹ پر پی ایس ایل کا اختتام کروں، لیکن انجری کی وجہ سے میں مزید نہیں کھیل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سے 3 ماہ صحت یابی میں لگیں گے، جس کے بعد دوبارہ اپنے فینز کے سامنے آؤں گا۔

شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لالا آرام کرو، اس عمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کر رہے تھے، آج پی ایس ایل سے دستبردار ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے اسی انجری کیساتھ کھیل رہا ہوں، لیکن اب تکلیف برداشت سے باہر ہو گئی ہے، اس لئے بقیہ میچز نہیں کھیل پاؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved