پی ایس ایل میچ میں علیم ڈار کی دھانی کو روکنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

19  فروری‬‮  2022

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی وکٹ لے کر منفرد جشن منانے اور گراؤنڈ میں مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے مشہور ہیں۔

انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بھی وکٹ لینے کے بعد جشن منایا لیکن اس دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد معمول کے مطابق دوڑ لگائی،  لیکن امپائر علیم ڈار کو شرارت سوجھی اور وہ بولر کا راستہ روکنے کے انداز میں ان کے سامنے آگئے لیکن برق رفتار دھانی کو پکڑ نہ سکے۔

علیم ڈار کی اس ناکام کوشش کے بعد دونوں کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے، میچ میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی علیم ڈار اور شاہنواز دھانی کی ویڈیو پر قہقہے لگائے۔

دوسری جانب علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم ڈار بھی چاچا کی شرارت دیکھ کر خود کو ردعمل دینے سے نہ روک پائیں۔زارا نعیم ڈار نے لکھا کہ ’گراؤنڈ میں آپ کی انرجی قابلِ ستائش ہے چاچو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved