پی ایس ایل میں آج کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟

19  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔
آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 10، 10 پوائنٹس ہیں، نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔کراچی کنگز نے 8 میچوں میں شکست کے بعد گزشتہ روز پہلی فتح اپنے نام کی تھی، وہ پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز 8 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved