پی ایس ایل کےدو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا ،معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، جیمز فوکنر

19  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فولکنر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہےکہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved