شاہین شاہ آفریدی کا بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ

19  فروری‬‮  2022

شاہین شاہ آفریدی نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو انجری کا شکار حسن علی کا متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آبادیونائیٹد اور لاہور قلندرز  کے درمیان پی ایس سیون کا 27 واں  میچ کھیلا  جا رہا ہے، جس میں پہلے سے ہی مشکلات کا شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس کے بعد  ایک اس وقت ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد یو نا ئیٹڈ کے فا سٹ بولر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے درخواست کی گئی  کے وہ ( آ ئی سی سی) قوانین کی مطابق انہیں متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت دیں۔

جس پر شاہین شا ہ آفریدی نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں متبادل کھلا ڑی میدان میں اتارنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس عمل پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جن کی جگہ نائب کپتان آصف علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ جب کی پہلے ہی سلامی بلے باز الیکس ہیلز اور پال سٹرلنگ  ٹیم چھوڑ کر جا چکے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر  بلے باز رحمان اللہ گر باز بھی اس میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved