کراچی کنگز کی مایوس کن کارکردگی پر کرس گیل بھی بول پڑے، بڑا مطالبہ

19  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی بری کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز نے بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کرکٹ لیجنڈ کرس گیل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا، اور اس پر کوئی بحث نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے اس پر فی الحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا، اور یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ کرس گیل کی کراچی کنگز انتظامیہ سے کوئی بات چیت ہوئی ہے یا انہوں نے کراچی کنگز کی کارکردگی پر طنزاً یہ ٹوئٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد 9 ویں میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کرس گیل کے ٹوئٹ پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved