ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے

21  فروری‬‮  2022

اولمپکس میں ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے۔

عبدالوحید خان 1960ء کے روم اولمپکس میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے، ان کی عمر 85 برس تھی۔سابق اولمپیئن کے بیٹے فیصل وحید نے بتایا کہ والد کی اچانک طبیعت بگڑی، ہم اسپتال لے کر گئے تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

اولمپیئن عبدالوحید خان 1962ء میں ہوئے جکارتہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔عبدالوحید خان پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ بھی رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved