آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ پاکستان آئیں گے یا نہیں، فیصلہ سامنے آ گیا

21  فروری‬‮  2022

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ سری دھرن سریرام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے، کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کوچ سری دھرن سری رام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے، وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں کہ معاملات طے پا سکیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved