پاکستان سپر لیگ میں کوہلی کی تصویر لانے پر شعیب اخترکاردعمال آگیا

21  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں مداح سابق  بھارتی  کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ساتھ لے آیا،جس  پرپاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تصویر پر انگریزی میں ایک تحریر بھی لکھی ہوئی تھی کہ میں پاکستان میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتا ہوں، ساتھ ہی تصویر پر امن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

بھارت کا کوئی کھلاڑی پی ایس ایل میں شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی شائقین پی ایس ایل میچ میں اپنے پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی کی تصویر گراؤنڈ میں ساتھ لے آیا ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز میں تماشائیوں کو 100 فیصد گنجائش کے ساتھ آنے کی اجازت ہے اور بڑی تعداد میں کرکٹ کے مداح پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں

شعیب اختر نے صارف کی جانب سے کوہلی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ کوئی قذافی اسٹیڈیم میں محبت کو فروغ دیاجا رہا ہے۔

یاد رہے کے پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ کا صرف آخری میچ باقی  ہے،اس کے باد کھیلے جانے والے  پلے آف مرحلے کے لیے چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔اس ٓآخری میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس سے پلے اف مرحلے پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا ، دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں،البتہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر تبدیل ہو سکتا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved