آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی بھارت پاکستان سے آگے نکل گیا

21  فروری‬‮  2022

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت پاکستان سے آگے نکل گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت انگلینڈ سے ریٹنگ پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر پہنچا ہے، دونوں ٹیموں کے 269، 269 پوائنٹس ہیں۔


پاکستان ٹیم 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا ساتواں، افغانستان کا آٹھواں، سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا 10 واں نمبر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved