آسٹریلیاء نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

22  فروری‬‮  2022

آسٹریلیاء نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیاء کو ڈیوڈ وارنر اور تجربہ کا پیسرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں، ایڈم زمپا، اسٹیون اسمتھ، الیکس کیری، مارک اسٹوئنس، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، ناتھن ایلس، کین رچرڈسن،  کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش اور بین میکڈرمٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، جو 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved