پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،لاہورقلندرز کےدھواں دار بلے بازکا اہم اقدام

26  فروری‬‮  2022

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میچ سے قبل اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

ٹوئٹر پر لاہورقلندرز کے سلامی بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل فائنل کا کوئی ٹکٹ دستیاب ہے؟ساتھ ہی فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میرا موبائل فون بند رہے گا تاہم مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے ہوٹل فون کیا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل  میں متاثر کن کارگردگی  نہ دکھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے فخر زمان کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہایہ فائنل میں پہنچنے کے اثرات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا تھا۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل کل کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved