واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

12  مئی‬‮  2022

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کو فلٹر چیٹس کا نام دیا گیا ہے جو اس سے قبل واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا، مگر اب اسےسب کے لیے متعارف کرانے پر کام کیا جارہا ہے

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں فلٹر میسجز کے آپشن کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس فیچر سے موصول ہونے والے پیغامات کومختلف فلٹرز کے ذریعے فیڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

جیسے کانٹیکٹس، گروپس یا کسی ایسے فرد کا میسج جس کا نمبر آپ کی فون بک میں محفوظ نہ ہو ۔

جب یہ فیچر متعارف کرا یا جائے گا تو آپ کو فلٹر بٹن ایپ کے نچلے حصے میں ملے گا۔

واٹس ایپ بزنس صارفین کو اسے استعمال کرنے کے لیے سرچ بار کا استعمال کرنا ہوتا ہے مگر عام افراداسے براہ راست استعمال کرسکیں گے۔

یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved