ون پلس کا زبردست فیچر کے ساتھ سستا ترین فائیو جی فون متعارف

13  مئی‬‮  2022

چینی موبائل کمپنی ون پلس نے زبردست اسپیسیفیکنشزکے ساتھ سستا ترین فائیوجی فون متعارف کرادیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈارکے مطابق ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی کوٹی موبائل کے ذریعے 282 ڈالرکی قیمت پرفروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی کی نمایاں خصوصیات

ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی میں 6.43 انچ فل ایچ ڈی پلس ایملوڈ اسکرین کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 695 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعےبڑھایا جاسکتا ہے۔ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی میں 4 ہزار500 ایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ 33 واٹ کا چارجرفراہم کیا گیا ہے جوکہ طویل بیٹری بیک اپ فراہم کرتا ہے۔ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی کے عقب میں تین کیمروں پرمشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مرکزی کیمرا 64 میگا پکسلزجب کہ بقیہ دوکیمرے مونوکروم اورمیکرولینس کے ساتھ دیے گئے ہیں۔

ون پلس کے اس نئے ماڈل میں فنگرپرنٹ سینسرکو فلیگ شپ فون کی طرح اسکرین کے اندردیا گیا ہے تاہم اس میں ریفریش ریٹ نسبتا کم ہے۔ 60 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ ڈسپلے ایملوڈ کے بجائے ایل سی ڈی دکھائی دیتا ہے۔ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی میں کمپنی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم آکسیجن اوایس دیا گیا ہے جس کی بنیاد اینڈروئیڈ 11 پر پے۔رپورٹ کے مطابق ون پلس نورڈ این 20 فائیوجی کے نام سے پیش کیے گئے اس موبائل کوابتدائی طورپرصرف امریکی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved