وزیراعظم کا کرکٹ ٹیم سے ملاقات میں کھلاڑیوں کو کسی ڈر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ

22  ستمبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی موجود تھے۔  ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں  بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حسن علی، خوش دل شاہ، محمد حفیظ، عماد وسیم، محمد حسنین، ، محمد نواز، محمد رضوان، صہیب مقصوداور حارث رؤف شامل تھے۔ وزیراعظم نے  ورلڈ کپ کے متعلق کھلاڑیوں کو مشورے دئیے اور کسی ڈر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کا جواب اپنی بہترین کارکردگی سے دیں، پاکستان سپورٹس کیلئے محفوظ ملک ہے اور انشاءاللہ بہت جلد یہاں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ کھیلی جائے گی۔

ملاقات میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی مختلف آپشن پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر 2021ء سے 13 اکتوبر 2021ء تک نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے تمام کھلاڑی حصہ لیں گے  جن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ ہمارے لئے بہترین موقع ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے عوام سے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved