سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 5 سابق صدور کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

24  جولائی  2022

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے زیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست  کی سماعت کیلئے  فل کورٹ  بینچ کی استدعا کر دی ۔

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

سابق صدور سپریم کورٹ بار نے مزید کہا ہے کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بینچ میں بھیجا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved