پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ گھرانوں کی امداد کرے گی

17  اگست‬‮  2022

عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کی امداد کرے گی۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں احساس پروگرام سے پنجاب میں ایک کروڑ گھرانوں کی امداد کا فیصلہ کیا گیا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خانوانوں کو کم قیمت پر راشن مہیا کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں احساس ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاق کی سطح پر احساس پروگرام ایک کامیاب پروگرام تھا۔احساس پروگرام کو بہت جلد پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب بھر میں شروع کر دیا جائے گا۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یہ پروگرام پنجاب میں کم آمدنی والے خاندانوں کےلئے شروع کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved