دنیا میں حسنین جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، مریم نفیس نے فاسٹ بولرکیلئے ایسا کیوں کہا؟

20  ستمبر‬‮  2022

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی نرم دلی اور احساس کے جذبے کو دیکھ کر ان کی گرویدہ ہوگئیں۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوران محمد حسنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول  ہوئی تھی جس میں وہ ایک بلی کو کھانا کھلارہے تھے۔

حسنین کے اس عمل کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے سراہا بلکہ دیگر معروف شخصیات نے بھی حسنین کی تعریف کی تھی۔

اب اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر حسنین کی اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا ‘ہمیں حسنین جیسے اور لوگوں کی دنیا میں ضرورت ہے’۔

ساتھ ہی اداکارہ نے حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ‘جزاک اللہ بھائی’۔

مریم نفیس کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved