سروے میں کتنے فیصد پاکستانیوں کا ملکی سمت پر عدم اعتمادکا اظہار؟

29  ستمبر‬‮  2022

اس وقت 91 فیصد پاکستانی ملکی سمت پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔

یہ بات اپسوس پاکستان کے عوام کی آراء پر مبنی نئے سروے کے نتائج میں آئی ہے۔

سروے نتائج کے مطابق سمت کو درست سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی تین سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

 9 فیصد پاکستانی ملکی سمت کو درست خیال کرتے ہیں، اس کے علاوہ ملکی معیشت سے بھی 61 فیصد پاکستانی مایوس ہیں جب کہ اگلے6 ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بھی77 فیصد پاکستانی نااُمیدی کا اظہارکر رہے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق ملک کے اہم مسائل میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ سیلابی صورتِ حال بھی پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافےکا سبب بن گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved