وزیراعظم شہباز شریف سے مصر کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

29  ستمبر‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مصر کے صدر پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مصر کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصر کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیلی فون کرنے پر صدر عبدالفتح السیسی کا شکریہ ادا

شہباز شریف نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے جانوں، انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش اور فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے جانیں بچانے کے لیے حکومت کی ریسکیو اور امداد کی کوششوں کے علاوہ غذائی تحفظ، صحت اور معیشت پر سیلاب کے طویل مدتی اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved