وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عسکری ڈیپارٹمنٹ میں تبدیلیوں کے متعلق گفتگو کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات میں واضح طور پر کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے متعلق غیر ملکی دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سمیت ملک کی بڑی شخصیات کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل میں جانے کیلئے تیار ہوں، لیکن کمپرمائز نہیں کروں گا، نہ ہی ملک سے غداری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کا مسئلہ حل کئے بغیر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مطلب اس سازش کا تسلیم کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ اسپیکر مکمل طور پر بااختیار ہیں، عدم اعتماد پر آئین کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی صورت توہین عدالت نہیں کر سکتا، لیکن آخری گیند تک ان کیخلاف لڑوں گا۔