بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا
بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی ٹیم نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو سیل کیا، دفتر کی عمارت کو سیل کرنےکا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔ کل جماعت حریت کانفرنس نے دفتر سیل کرنے کی مذمت کی اور میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ یکطرفہ عدالتی حکم کے تحت حریت دفتر کوسیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔
19 minutes ago
پاکستان
بین الاقوامی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
About an hour ago
افغانستان میں سردی کی لہر کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
29th Jan 23 6:11 pm