وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بننے کی کلیئرنس مل گئی

16  ‬‮نومبر‬‮  2023

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کلیئرنس دے دی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگراں کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنٹریکٹ بجھوائے گا۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس وقت ان کے پاس مشیرِ کھیل پنجاب کا قلم دان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جنہوں نے ورلڈ کپ کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved