اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

24  اپریل‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 692  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

خیال رہے کہ آخری کاروباری روز میں 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved