بھارتی الیکشن کمیشن کا مودی کی نفرت انگیز تقریر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان

24  اپریل‬‮  2024

بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے راجستھان میں انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر  بھارتی الیکشن کمیشن نے  مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مود ی کی راجستھان میں کی گئی تقریر کے خلاف شکایات کا جائزہ لے رہےہیں۔

مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔

اپوزیشن جماعت کا نگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ امیدوار کی حیثیت سے قطع نظر، شہریوں کے مختلف طبقوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نااہل قرار دینا ہی واحد حل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved