شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

24  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائی کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ اسٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، بس یہ لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے، تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، ثابت کریں کہ غیر اخلاقی کیاہے،ایف آئی آر اور 161 بتائیں، یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟ بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے،یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved