ویسٹ انڈیز کے 3 اہم کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

12  دسمبر‬‮  2021

دورہ پاکستان پر آنے والی ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے تین کرکٹرز اور ایک سپورٹنگ اسٹاف ممبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹور کرنے والی سکواڈ کے 4 ممبران کے کوررونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جن کو فوری طور پر کھلاڑیوں سے الگ کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے چاروں افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ آنے کی تصدیق کردی، جس کے بعد تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز کوویڈ کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ تینوں کرکٹرز اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اسکواڈ کا ایک نان کوچنگ ممبر بھی کووڈ کا شکار ہوا ہے۔مہمان ٹیم کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ان چاروں افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسن ہوچکی ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ ہوئے تھے جو مثبت آئے، جبکہ دیگر اراکین کے دو مرتبہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں دورے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 دسمبر دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved