پاکستان میں24 گھنٹے میں کورونا سے 4 اموات رپورٹ

15  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید4 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار  609 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 370 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 706 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 760، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار172، بلوچستان میں 33 ہزار 539، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 618 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 427 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 640، خیبرپختونخوا 5 ہزار 896، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved