سینئر صحافی عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

15  دسمبر‬‮  2021

نجی چینل کے شو میں پروفیسر باغی کے نام سے شہرت پانے والے عابد فاروق انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر عابد فاروق کو چند روز قبل برین ہیمرج کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، لیکن انتہائی نگہداشت میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے، اور آج ان کا انتقال ہو گیا۔

پروفیسر عابد فاروق پاکستان، متحدہ عرب امارات  سمیت  دیگر ممالک میں بھی بطور پروفیسر مختلف تعلیمی اداروں میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں،  انہیں  اینکر آفتاب اقبال کے شو میں پروفیسر باغی کے کردار سے زیادہ جانا جاتا ہے۔

پروفیسر عابد فاروق  کی نمازہ جنازہ آج 15 دسمبر کی سہ پہر 4 بجے لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ادا کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved