بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کی والدہ انتقال کر گئیں

8  دسمبر‬‮  2022

بھارت کےنامور اداکار منوج باجپائی کی والدہ گیتا دیوی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باچپائی کی والدہ کو ایک ہفتہ قبل نئی دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں، مبینہ طور پر ان کی طبیعت گزشتہ 20 دنوں سے کافی خراب تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اسپتال میں گیتا دیوی کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور پھر جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی کے والد رادھاکنت باجپائی کا گزشتہ سال اکتوبر میں انتقال ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved