ایلون مسک کی جگہ ایک خاتون نے ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

6  جون‬‮  2023

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ایلون مسک کی جگہ ایک خاتون لینڈا یاکارینو نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔6 جون کی صبح ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدہ سنبھالنے کے بارے میں بتایا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے 12 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ان کی جگہ لینڈا یاکارینو آئندہ 6 ہفتوں میں ٹوئٹر کی سی ای او بن جائیں گی۔
ینڈا یاکارینو نے کئی برس تک این بی سی یونیورسل میں متعدد برسوں تک اشتہارات کے شعبے کے سربراہ کے طور پر کام کیا ہے۔

انہوں نے اس وقت ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالی ہے جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی اشتہاری آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ اسے بدلنے کی کوشش کریں گی۔

اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اشتہارات فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی تھی۔
ایلون مسک نے کمپنی کے لگ بھگ 80 فیصد ملازمین کو نکال دیا اور کچھ عرصے قبل تسلیم کیا تھا کہ ٹوئٹر کی اشتہاری آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایلون مسک کے مطابق لینڈا یاکارینو ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانے میں مدد فراہم کریں گی مگر اشتہاری صنعت کی ماہر کو سی ای او بنانے سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیجیٹل اشتہارات اب بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بزنس کی بنیاد ہیں۔

ایلون مسک کے مطابق اپنی جگہ لینڈا یاکارینو کو لانے سے انہیں ٹیسلا کمپنی کے لیے زیادہ وقت مل سکے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved