میٹا نے واٹس ایپ چینلز فیچر متعارف کرا دیا

9  جون‬‮  2023

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی زیلی پیغام رساں ایپلی کیشن میں واٹس ایپ چینلز فیچرز متعارف کرادیا ہے۔ یہ فیچر میسجنگ ایپ کو ایک ’پرائیویٹ براڈکاسٹ میسجنگ پروڈکٹ‘ بننے میں مدد دے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال کولمبیا اور سِنگا پور کے صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں یہ فیچر دیگر ممالک کے صارفین کےلیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق لوگوں اور اداروں کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

اس فیچر میں پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے جس کے تحت چینل ایڈمن کی پروفائل فوٹو اور رابطے کی معلومات فالوورز پر واضح نہیں ہوں گی۔ ساتھ ہی فالوورز کے فون نمبر بھی دوسرے صارفین نہیں دیکھ سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved