ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹوئٹ ایڈٹ کا دورانیہ بڑھا دیا

10  جون‬‮  2023

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس کیلئے ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے کو بڑھا دیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو مہیا ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے تحت  اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایلون مسک نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرز سے مستفید ہوسکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved