ٹوئٹر کے مقابلے پر مارک زکربرگ کی نئی ایپ پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آگیا

6  جولائی  2023

میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کے مقابلے پر نئی ایپ تھریڈز کو متعارف کرانے پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کی نئی ایپ کی لانچ پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ تھریڈز ایپ انسٹاگرام سے منسلک ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہی اس پر سائن ان ہونا ممکن ہے۔
ایلون مسک نے انسٹاگرام پر یہ تنقید اس وقت کی جب مارک زکربرگ کے نئے پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کی تعداد چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
ایلون مسک نے ایک صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں انسٹاگرام پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘انسٹاگرام میں تکلیف کو چھپا کر جعلی خوشی کے اظہار سے ٹوئٹر پر کسی اجنبی کا حملہ زیادہ بہتر ہے’۔

خیال رہے کہ ایلون مسک برسوں سے انسٹاگرام پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved