واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے بہترین فیچر پیش

10  ستمبر‬‮  2023

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں گروپ چیٹ فلٹر کے آپشن کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جارہی ہے۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے مگر اب اسے بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے گروپس اور پرسنل کانٹیکٹس کو الگ رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس کے نام سے چیٹ فلٹرز واٹس ایپ اسکرین پر اوپر نظر آئیں گے۔

گروپس فلٹر پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے گروپس کے نام نظر آئیں گے اور وہ اس کے مطابق چیٹس کو آرگنائز کر سکیں گے۔

اس فیچر کا مطالبہ متعدد صارفین کی جانب سے کیا جا رہا تھا تاکہ وہ گروپ چیٹس کو زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کر سکیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ واٹس ایپ صارفین متعدد گروپس کا حصہ بن جاتے ہیں جن میں میسجز کی بھرمار ہوتی رہتی ہے۔

یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved