ورلڈکپ کیلئے ویزوں کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے، آئی سی سی کا پی سی بی کو جواب

21  اکتوبر‬‮  2023

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی مداحوں اور صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے جانے کے معاملے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

آئی سی سی نے جواب دیا کہ ویزوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے، صحافیوں اور فینز کے لیے ویزوں کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صحافیوں اور فینز کے ویزے بروقت جاری نہ کرنے پر آئی سی سی سی میں احتجاج کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved