ورلڈکپ: پاکستان ٹیم پر ایک بار پھر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

5  ‬‮نومبر‬‮  2023

گزشتہ روز  نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور  ریٹ پر  پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک دو اوورز کم پھینکے تھے جس کے باعث  پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تھا۔

جنوبی افریقا کے میچ میں قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا تھا  جسے پاکستانی کپتان بابراعظم نے قبول کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved