ولادی میر پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، امریکا نے غلط سمجھا، کریملن

14  مارچ‬‮  2024

کریملن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں جو تبصرے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سرکاری میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیے ہیں وہ ان کے استعمال کے کے حوالے سے خطرہ نہیں ہیں اور امریکا پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ریمارکس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ روس، تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔

پوٹن کے الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ روسی رہنما ماسکو کے جوہری نظریے کو بحال کر رہے ہیں، ساتھ ہی روس پر یوکرین کے تنازع کے دوران ’لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ‘ جوہری بیان بازی کا الزام لگایا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ ولادیمیر پیوٹن محض اس موضوع پر ایک صحافی کے سوالات کا جواب دے رہے تھے اور پہلے سے معروف حالات کو دوبارہ بیان کر رہے تھے جن میں روس کو نظریاتی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

دمتری پیسکوف نے اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی کہ روسی صدر نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خیال ان کے ذہن میں کبھی نہیں آیا۔

وائٹ ہاؤس کے تبصروں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لے رہا ہے۔ ولادیمیر پوٹن نے اس انٹرویو میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کوئی دھمکی نہیں دی۔ صدر صرف ان وجوہات کے بارے میں بات کر رہے تھے جو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو ناگزیر بنا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وجوہات ہیں جو ہماری متعلقہ دستاویزات میں بیان کی گئی ہیں، جو پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ مغرب میں ہر کوئی جان بوجھ کر ان کے الفاظ پر توجہ دینے میں ناکام رہا کہ لڑائی کے دوران پیدا ہونے والے مختلف حالات کے باوجود، (یوکرین میں) ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنا ان کے ذہن میں کبھی نہیں آیا تھا۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یہ سیاق و سباق کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن کو سننے کے لیے تیار نہ ہونا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved