حماس کی جانب سے جنگ بندی کا جامع خاکہ پیش، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

15  مارچ‬‮  2024

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور  یرغمالیوں کی واپسی کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند گروپ حماس نے  جنگ بندی کی تجویز پیش کی کہ تمام یرغمالی آزاد ہو جائیں گے، اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں نکال لے گا اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پائے گا۔

اس حوالے سے حماس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ثالثیوں کوغزہ جنگ بندی کا جامع خاکہ پیش کیا ہے، خاکہ اسرائیلی جارحیت روکنے اور امداد کی فراہمی پر  مبنی ہے، خاکے میں فلسطینی قیدیوں، اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے پر حماس کا مؤقف بھی شامل ہے۔

حماس کی پیشکش کو ‘غیر حقیقی’ قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو  تباہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس اس کے خاتمے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصرار کیا کہ حماس کے خلاف مکمل فتح ہی چار ماہ سے جاری غزہ جنگ کا واحد حل ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ معاملے پر اپ ڈیٹ آج اسرائیل کی جنگی کابینہ اور سکیورٹی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

لیکن  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنگ بندی کے اس خاکے سے متعلق کہا کہ معاہدے کے لیے بات چیت کی ابھی بھی گنجائش موجود ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کس طرح اس پر بات کرنی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved