ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی اہم ملاقات آج ہوگی

28  مارچ‬‮  2024

ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے  پر وزیراعظم  شہباز شریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے6 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیغام آنے کے بعد  وزیراعظم  شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج ان  سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون  اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی  ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام  بھی اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق  کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved