پٹرولیم مصنوعات پر مزید 20 سے 30 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز

28  مارچ‬‮  2024

پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر  20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو  وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر  پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved