ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

28  مارچ‬‮  2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8.02 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ  29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب  40 کروڑ ڈالر رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved