آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

29  مارچ‬‮  2024

حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نئے تعینات کئے گئے آئی جی اسلام آباد پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved