سندھ کی گورنر شپ پرپہلا و آخری حق ایم کیو ایم کا ہے، فاروق ستار

17  اپریل‬‮  2024

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار  کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنرشپ  پر پہلا اورآخری حق ایم کیو ایم کا ہے۔

  فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کےگورنر کامران ٹیسوری ہیں اور گورنرکیلئے کامران ٹیسوری کےعلاوہ ایم کیوایم نےکوئی نام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی گورنرشپ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم کا اس سے تعلق نہیں، سندھ کی گورنرشپ پر پہلا اورآخری حق ایم کیو ایم کا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سامنے آئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش تھا جو حال ہی میں سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

اس حوالے سے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا تھا کہ گورنری سے متعلق فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved